شھداء فورم بنانے کا مقصد اپنے شھیدوں کو ہمیشہ دل فہم اقدام ہے۔۔۔۔۔شھداء فورم کے نام سے نکالی گئ ریلی سے مقررین نے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شھداء بلوچستان فورم بنانے کا مقصد ایک ہی ہے کہ بلوچستان میں جتنے بھی شھیدوں نے اپنے خون سے آبیاری کرکے وطن کی رونقے بحال کی بلوچستان میں امن کا سہرا ان شھیدوں کے سر جاتا ہے جنھوں نے اپنے اور اپنے بچوں کی جان کا نزارانہ دیکر اپنی مستقبل قربان کرکے ہمارے مستقبل کو روشناس کر گئے۔۔ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی ذاتی کوششوں اور انتھک جہدوجہد سے آج شھداء فورم بلوچستان میں بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور اب یہ بات عیاں ہو چکی ہے بلوچستان میں جتنے بھی شھیدوں کی شہادت ہے اسکو رائیگاں ہونے نہیں دیا جائے گا خواہ وہ مرد قلندر مرد بحران شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی ہو یا انکے ساتھ تین سو قیمتی شھداء ہو یا پولیس ٹریننگ سنٹر کے شھداء ہوں یا 8 اگست کو وکیلوں کیساتھ ہونے والے اندوہناک واقعات ہوں اب ان واقعات کو نہ ہم خود بھولے گئے نہ ہم اپنے آنے والے نسلوں کو ان شھیدوں کو کھبی بھولنے نہیں دے گئے۔۔۔آخر میں مقررین نے اپنے خطاب کا اختتام اس اشعار کیساتھ کیا۔۔ ۔۔
تم نے تو سوچا تھا کہ سویا ہے مرد آہن جسکی للکار سے میدان دھل جاتے تھے۔۔۔جنکی پاک جبیں پہ ذرا گرد پڑے انقلابات زمانہ سنھبل جاتے تھے